• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 35 طلباء سیاسی قیدیوں میں شامل

منگل 30-12-2014
in فلسطین
0
plf 35students
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی شہروں میں جہاں ایک طرف اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے، وہیں دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے بھی آزادی اظہار پر قدغنیں لگانے میں صہیونی دشمن سے پیچھے نہیں ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے درجنوں شہریوں کو سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ ان میں جامعات اور کالجوں میں زیرتعلیم 35 طلباء بھی سیاسی قیدیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سیاسی قیدیوں میں شامل کیے گئے فلسطینی طلباء کی زیادہ تعداد القدس اور بیرزیت یونیورسٹیوں کے طلباء پر مشتمل ہے۔ ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ انہوں نے غرب اردن میں آزادی اظہار رائے کے لیے احتجاجی مظاہرے منظم کرنے اور دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں ڈالے گئے طلباء کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مقرب سمجھے جانے والے طلباء ونگ اسلامک بلاک سے بتایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز اسلامک بلاک کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں ڈالے گئے طلباء غرب اردن کی تمام جامعات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر الخلیل یونیورسٹی، جامعہ النجاح، پولیٹکنیک، القدس یونیورسٹی، القدس اوپن یونیورسٹی، جنین اور رام اللہ میں خضوری یونیورسٹی کے طلباء شامل ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپوں نے طلباء کی گرفتاریوں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تمام طلباء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.