• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے تین حامی گرفتار کر لیے، 30 تفتیش کے لیے طلب

جمعرات 29-03-2012
in فلسطین
0
plf israeli_forces2
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_forces2

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اپنے زیر انتظام علاقوں میں حماس کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح الخلیل اور نابلس سے مزید چار شہری گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری جانب تیس سے زائد افراد کو تفتیشی مراکز طلب کرلیاگیا ہے۔

 

طولکرم کے میڈیکل ذراسع نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی بنیادوں پر گرفتار ایک حماس حامی کو صحت کی خراب صورتحال کے باعث ہسپتال منتقل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نابلس میں فتح کی ترجمان فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے فادی حمد اور سعید لطفی کو بلاطہ کے علاقے سے حراست میں لیا وہ اس سے قبل بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ شہر بھر اتھارٹی کے اہلکاروں نے بڑا آپریشن کیا اور مختلف گھروں میں چھاپے مار کر تیس سے زائد شہریوں کو پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مراکز میں حاضری کے نوٹسز جاری کیے۔
تفتیش کے لیے طلب کیے جانے والوں میں یونیورسٹی طلبہ اور رکن پارلیمان شیخ حامد بیتاوی کے بیٹے انجینئیر فضل بیتاوی بھی شامل ہیں۔ پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے والوں میں عامر جودہ اللہ، ایاد عصفور، یاسر مناع، عبد اللہ ابوسمرہ، جاسر عوادہ، رائد ابوزنط، ڈاکٹر منتصر اور نجاح یونیورسٹی کے متعدد طلبہ شامل ہیں۔
طولکرم میں اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار حماس کے رہنما فادی العموری، چونتیس سالہ، کے گھر پر چھاپہ مار کر گھروالوں کو زدوکوب کیا۔ العموری اس سے قبل کئی سال اسرائیلی جیلوں میں بھی بتا چکے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.