• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 26 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لبنان:بیت المقدس کی طرف 30 مارچ کو ملین مارچ کا اعلان

جمعہ 20-01-2012
in فلسطین
0
plf 30_march
0
SHARES
0
VIEWS

plf 30_march

فلسطین کے تاریخی اور مقدس شہر بیت المقدس کی آزادی اور اس کے تحفظ کے لیے سرگرم عالمی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے اس سال تیس مارچ بروز جمعہ کو بیت المقدس کی طرف ایک ملین لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے تحفظ کے لیے سرگرم”انٹرنیشنل کمیٹیز برائےالقدس ملین مارچ” کا اجلاس جمعرات کے روز بیروت میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیز کے شرکاء نے بیت المقدس کے لیے تیس مارچ کو ملین مارچ لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ القدس ملین مارچ میں عرب ممالک، عالم اسلامی اور دنیا بھر سے انسانی حقوق کے مندوبین اورسول سوسائٹی کے لاکھوں کارکن شرکت کریں گے۔ اس موقع پر لانگ مارچ کومکمل طورپر پرامن رکھا جائے گا جو بیروت اور دیگرعرب ممالک کی جانب سے بیت المقدس کی سرحد کی جانب روانہ ہو گا۔ دوسری جانب فلسطین کے اندر انسانی حقوق کی تنظیمیں اسی حوالے سے تیس مارچ کو احتجاجی مظاہرے منظم کریں گی۔ ان جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں میں اسرائیل سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرانے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبات کیے جائیں گے۔
بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ملین مارچ میں شرکت کے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے قبلہ اول کے ساتھ اپنی وابستگی کا کھل کر اظہار کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملین مارچ کمیٹیز کے مشترکہ اجلاس میں دنیا بھر میں بیت المقدس کی آزادی کے لیے سرگرم تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔ انہوں یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس ملین مارچ میں عرب ممالک کے علاوہ یورپ، براعظم افریقہ، شمالی افریقہ، ایشیا اورامریکا سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد کو شریک کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ عالم اسلام اور پوری دنیا سے آزادی پسند اور زندہ ضمیر انسانوں کا جم غفیر بیت المقدس کے ملین مارچ کے اعلان کا منتظر تھا آج ہم نے اعلان کرکے ان تمام فرزندان توحید اور زندہ ضمیرانسانوں کودعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور فلسطینیوں پرچھ عشروں سے جاری مظالم بند کرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
بیان کے مطابق ملین مارچ کمیٹیز آج سے اپنے اپنے مخصوص علاقوں اور ممالک میں لوگوں کو تیار کرنا شروع کر دیں گی۔ یہ کمیٹیاں اپنے کام کو آسان بنانے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی بھی مجاز ہوں گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.