(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے پچھلے ہفتے کے دوران 28 فلسطینیوں کو کرامہ کراسنگ کے ذریعے مغربی کنارے کے باہری دنیا کے واحد رابطے اردن جانے سے روک دیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان تمام افراد کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سفر کرنے سے روکا ہے۔رام اللہ میں موجود فلسطینی پولیس نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران 25000 فلسطینیوں نے کرامہ کراسنگ کے ذریعے سے سفر کیا ہے۔
فلسطینی پولیس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے سفر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔