(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں منگل کے روز ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے 26 مکان مسمار کردیے جس کے نیتجے میں دسیوں افراد گھر کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کے روز صہیونی مسلح فوجیوں نے ’’جمہ‘‘ اور ’’حلاوۃ‘‘ قصبوں میں فلسطینی شہریوں کے 26 مکانات بلڈوزروں کی مدد سے گراد یے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات گرا کر اس جگہ اسرائیلی فوج جنگی مشقیں کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرائے مکانات میں تین حمام اور 23 رہائشی فلیٹس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ الخلیل کے مذکورہ دونوں بسیتاں پچھلے 17 سال سے صہیونی ریاست کے ساتھ قانون جنگ لڑ رہی ہیں۔ قابض فوج 12 بستیوں کو فوری طورپر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں تاہم مقامی باشندوں نے عدالتوں میں درخواستیں عائد کی ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اسرائیلی فوج کو ان کے مکانات کی مسماری سے روکے۔
