اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہریوں کے بیرون ملک سفر پرقدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے قابض فوج نے غرب اردن کے پچیس مریضوں کو الکرامہ گذرگاہ کے راستے اردن علاج کے لیے سفر سے روک دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی پولیس اہلکاروں نے بیرون ملک سفر کرنے والے مریضوں کو کئی کئی گھنٹوں تک الکرامہ چیک پوسٹ پر رکھا گیا جہاں انہٰیں زدو کوب کیا گیا۔ادھر الکرامہ گذرگاہ کی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے مغربی کنارے سے 14 ہزار 886 افراد اردن روانہ ہوئے جبکہ 13 ہزار 161 مسافر بیرون ملک سے مغربی کنارے میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پچیس مریض مرد و خواتین کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک سے روکا گیا۔
