نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہر نابلس میں جماعین کے مقام پر فلسطینیوں کی 25 ایکڑ قیمتی اراضی پر قابض صیہونی فوج نے غاصبانہ قبضہ کر لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی مندوب برائے انسداد صیہونی آباد کاد کاری غسان دغلس نے ’وفا‘ کو بتایا کہ صیہونی فوج نے حرایق العویل‘ میں 25 ایکڑ فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارضی حامد محمد حمدان اور موسیٰ عمرابو شعیب کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔