• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

آتش گیر جہازوں سے اسرائیل کو 25 لاکھ ڈالر کا نقصان

بدھ 04-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11417
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشر ہونے والے ریڈ ’کے اے این‘ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی طرف سے صیہونی کالونیوں کی طرف پھینکے جانے والے آتش گیر کاغذی جہازوں کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ کے بعد غزہ کی سرحد سے پھینکے جانے والے کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں فصلوں کو لگنے والی آگ سے اسرائیل کو پچیس لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران فلسطینیوں کے گیسی غباروں سے 85 لاکھ شیکل کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
امریکی کرنسی میں یہ رقم 25 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق کاغذی جہازوں کے نتیجے میں فصلوں کا نقصان اٹھانے والے صیہونی آباد کاروں کی طرف سے 100 درخواستیں دی گئی ہیں جن میں آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے پھینکے جانے والے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں سے سرحد کی دوسری طرف 5 ہزار دونم اراضی پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پچیس لاکھ ڈالر کے خسارے میں جنگلات، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات کوپہنچنے والا نقصان شامل نہیں۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے آتش گیر جہازوں کے پھینکے جانے اور ان کے نتیجے میں آتش زدگی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی غزہ کی پٹی کی سرحد پر 14 مقامات پر ان کاغذی جہازوں سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

دوسری طرف اسرائیلی حکومت اور فوج نے غزہ کے ان آتشی کاغذی جہازوں کے توڑ کے لیے ایک نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود فلسطینی کامیابی کے ساتھ اپنا مزاحمتی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.