رپورٹ کے مطابق اغباریہ برادران کو اسرائیلی زندانوں میں قید پرانے فلسطینی قیدیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انہیں صہیونی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر کی جاب سے جاری کرہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو سگے فلسطینی بھائی 51 سالہ ابراہیم حسن محمود اغباریہ اور 49 سالہ محمد سعید حسن محمود اغباریہ کا تعلق مقبوضہ فلسطینی علاقے ام الفحم سے ہے اور وہ 26 فروری 1992ء سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ دونوں کو تین تین مرتبہ عمر قید اور 16 سال اضافی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ دونوں بھائیوں نے مل کر وادی عاری میں ’’گیلاد‘‘ نامی ایک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگیے تھے۔
بیان یں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی اسیر محمد اغباریہ ے سنہ 2005 ء میں سیاسیات میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کرلی تھی۔ وہ جیل میں رہتے ہوئے مختلف کتابوں کے بھی مصنف بن چکے ہیں۔