• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی ریاستی دہشت گردی، 24 گھنٹے میں 6 فلسطینی شہید

بدھ 19-09-2018
in فلسطین
0
0Pala6905
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔ شہداء کا تعلق غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس سے ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں جنگی طیاروں کے ذریعے بم باری کرکے شہید کیا گیا۔ ایک فلسطینی نوجوان کو رام اللہ سے حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔ دو فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں ایک ریلی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو صیہونی فوج نے بیت المقدس میں گولیاں مار کر شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی قصبے میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق ہلال احمر تنظیم کے کارکنوں نے القرارہ کے مقام سے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسپتال منتقل کیے۔ انہیں بمباری کرکے شہید کیا گیا تھا۔

بمباری کے نتیجے میں دونوں شہیدوں کے جسد خاکی ناقابل شناخت ہوگئے۔ ان کی شناخت کے لیے انہیں 15 گھنٹے تک سرد خانوں میں رکھا گیا۔

بعد ازاں دونوں کی شناخت 18 سالہ ناجی جمیل ابو عاصی اور اس کے کزن 21 سالہ علاء زیاد ابو عاصی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں مشرقی خان یونس کے علاقے بنی سہیلا کے رہائشی تھے۔

ادھر منگل کو علی الصباح اسرائیلی فج نے ایک فلسطینی نوجوان محمد الریماوی کو حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد اسے سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقت واقع ہوگئی۔ الریماوی کے بھائی بشیر الریماوی نے احمد کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوبیس سالہ احمد الریماوی لوہار کا کام کرتا تھا اور اسے گرفتاری کے بعد انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا گیا۔

منگل کی شام دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی شمالی سرحد پر ایک ریلی میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ صیہونی فوج نے فائرنگ سے 46 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر بیت المقدس میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو حملے کی کوشش کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی ریاستی دہشت گردی، 24 گھنٹے میں 6 فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.