مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علاقائی اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گگیا ہے کہ فٹ بال ٹیم میں اس بار تین تین کھلاڑی رمزی صالح، توفیق علی اور رامی حمادہ کو گول کیپر کے طورپرشامل کیا گیا ہے۔ جبکہ دفاعی لائن میں عبداللطیف البہداری، ھیثم ذیب، تامر صلاح، موسیٰ جزر، رائد فارس، احمد محاجنہ، مصعب البطاط، الیکس نصار، عبداللہ جابر کے نام جاری کیے گئے ہیں۔
وسطی لائن کے لیے حسام ابو صالح، ھشام الصالحی، خضر ابو حماد، جاکا حبیشہ، مراد اسماعیل اور اسماعیل العمور کے نام فائنل کیےگئے ہیں۔ ان کے علاوہ خالد سالم، عبدالحمید ابو حبیب، احمد ماہر، محمود عید اور اشرف نعمان بھی شامل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیائی فٹ بال چیمپیئن شپ کا آغاز آئندہ ماہ جنوری میں ہو رہا ہے جس میں جاپان، اردن، عراق، فلسطین اور کئی دوسرے ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین