• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام کے فلسطینی شہریوں کو 23 مکانات خالی کرنے کے احکامات

پیر 11-05-2015
in فلسطین
0
plf eviction-notice
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں آٹھ مختلف عمارتوں میں موجود 23 رہائشی فلیٹس کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مکان سنہ 1971ء کے بعد سے یہودی آباد کاروں کی ملکیت ہیں۔ اس لیے انہیں فوری طورپرخالی کردیاجائے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے شمالی بیت المقدس خلہ القرعان کے مقام پر سمیر امیس کالونی میں واقع آٹھ عمارتوں کے تئیس فلیٹس خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے مکانات کے مالکان کو اگست تک کی مہلت دی گئی اور کہا گیا ہے اگست تک مکانات خالی نہ ہونے کی صورت میں طاقت کے ذریعے خالی کرائے جائیں گے۔

فلسطینی اخبار’’القدس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جن تئیس مکانات کے خالی کئے جانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ان میں سے 110 افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان مکانوں کو خالی کرانے کی مہم کےپیچھے ایک سرکردہ یہودی لیڈر اریے کنگ کا ہاتھ ہے۔ تاہم فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکانات کی 19 دونم جگہ خرید کی تھی جس میں سے دس دونم جگہ صہیونی فوج نے دیوار فاصل کی غرض سے ضبط کرلی تھی۔ بقیہ اراضی پر مقامی فلسطینی شہریوں کامل عبدالقادر کی ملکیت میں دو، اکرم ابو شلبک کی ایک، حمدی الرجی کی دو، جبر خضر کی دو، اسماعیل خضر کی دو ،جمال ابو لیل کی تین، عمرمعلوف کئ چار، ناجح الرجبی کی پانچ، محمد ابو شلبک کی ایک اور سعید ابو شلبک کی ملکیت میں ایک فلیٹ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.