• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوری میں 23 خواتین کی گرفتاریاں

بدھ 04-02-2015
in فلسطین
0
plf 23-women
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے۔ رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں اسرائیلی فوجیوں ‌نے 23 خواتین کو حراست میں لیا۔ ان میں‌ 3 کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "مرکز برائے اسیران اسٹڈی سینٹر” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں‌ نے جنوری میں مجموعی طور پر 23 خواتین کو حراست میں لیا۔ ان میں تین کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ حراست میں لی گئی تئیس خواتین میں سے دو اب بھی صہیونی جیلوں میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے شروع میں‌ گرفتار کی گئی خواتین میں 20 سالہ فداء محمد یوسف نامی دوشیرہ بھی شامل ہے جو ابھی تک اسرائیلی جیلوں ‌میں پابند سلاسل ہے۔ حراست میں ‌لیے جانے کے بعد اسے اب تک مسلسل عتصیون حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری خاتون لبنیٰ مصباح الخطیب کا تعلق الخلیل کے یطا قصبے سے ہے۔ اسے مسجد اقصیٰ کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں ‌کے ہاتھوں گرفتار کی جانے والی خواتین میں "کیو پریس” نیوز ایجنسی کی نامہ نگار 23 سالہ جمان ابو عزفہ بھی شامل ہے۔ اسے حراست میں لیے جانے کے بعد القشلہ حراستی مرکز میں رکھا گیا تاہم بعد ازاں اسے رہا کردیا  گیا تھا۔

جنوری میں گرفتار کی جانے والی دیگر خواتین میں 14 سال پانچ ماہ کی حور عابدین، 17 سالہ برات النتشہ اور انسام مغربی کم عمر اسیرات میں شامل ہیں۔ جبکہ دیگر خواتین میں  19سالہ امانی الطویل، 20 سالہ سالہ نور ابو سنینہ،28 سالہ سمیحہ شاہین، ھبہ الحسنی اور 26 سالہ صفوا سیاج، روایہ القواسمی، 34 سالہ سنا دویک،31 الہ عایدہ الدیسی،20 سالہ ملاک عطون،20 سالہ مروہ حمادہ اور 19 سالہ اخلاص رعود شامل ہیں۔ حراست میں لینے لیے جانے کے بعد انہیں صہیونی جیلروں‌ کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.