(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 22 اساتذہ سمیت کم سے کم 25 اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ عباس ملیشیا نے 8 شہریوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئےانہیں جلد از جلد خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کی جانب سے اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن اساتذہ یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے اساتذہ کی شناخت زیاد علی الدرابیع، ابراہیم عزات العصافرہ، باسل دودین، کنان عودہ، یوسف ابو راس، بلال جوابرہ، ایمن العصا، مرعی نصار، محمد ابو عجمیہ، عزات مناصرہ، محمود الشروف، مشرف، حسن زاید، نیس ابو زھرہ، محمد حمدان فرخ،عامر بروق، قیس ابو زھرہ، محمد ابو عرام، طارق سمار،علاءاللجیوسی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
