(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 48 سالہ فلسطینی عبدالناصر عیسیٰ نے اپنی اسیری کے 21 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 22 ویں سال کا آغاز کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر عبدالناصر کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ہے اور اسے آج سے 22 سال قبل 19 اگست 1995ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سنہ 1980ء کے بعد عبدالناصر عیسیٰ کو کم سے کم چار بار گرفتار کیا گیا۔ سنہ 1995ء میں گرفتاری کے بعد اس پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسیر عیسیٰ کے 9 بھائی ہیں۔ صہیونی حکام کی طرف سے طویل عرصے تک اس کے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کیے رکھی۔
عیسیٰ نے اسرائیلی قید ہی کے دوران سیاسیات اورعالمی تعلقات کے مضمون میں گریجوایشن کی تھی۔ سنہ 2014ء میں مطالعہ اسرائیل میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
