• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے 21 فلسطینی گرفتار کر لیے

منگل 20-12-2011
in فلسطین
0
plf beitul
0
SHARES
2
VIEWS

plf beitul

اسرائیل نے ایک ہفتہ پیشتر مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے درمیان آمد و رفت کے راستے پر قائم ایک فوجی چوکی کے قیام کے بعد القدس کے کم سے کم اکیس شہریوں کوحراست میں لے لیا ہے۔

 

فلسطین میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم "ضمیرفاؤنڈیشن” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی بیت المقدس میں ایک ہفتہ قبل فوجی چوکی قائم کی تھی جس کے بعد مغربی کنارے اور القدس کے شہریوں کےلیے باہم رابطے کا آخری براہ راست رابطہ بھی ختم کر دیا گیا تھا۔ اس ایک ہفتے کے دوران فوجی چوکی سے آر پارجانے والے بیس شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے جانے والے اکیس شہروں میں نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے جو مغربی کنارے کے سے القدس یا القدس سے مغربی کنارے میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے شعفاط فوجی چوکی کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہری آزادیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل منظم منصوبے کے تحت بیت المقدس کے قرب وجوار کے فلسطینی شہروں کے ساتھ رابطے ختم کرنے کے لیے اس طرح کی فوجی چوکیاں قائم کر رہا ہے۔
یہاں یہ امر واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان رابطہ سڑکوں پر پہلے ہی ایک درجن کے قریب چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جس کے باعث فلسطینیوں کا القدس میں داخلہ مشکل بنا دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.