قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے رکاوٹیں ڈالے جانے کے باوجود 20 ہزار فلسطینی شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے الخلیل شہر میں حرم ابراہیمی پہنچ گئے-
جمعہ کے روز صبح سے نمازی مسجد پہنچنا شروع ہوگئے تھے- جمعہ کی نماز کے وقت مسجد کا ہال اور صحن نمازیوں سے بھر گیا جب کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں نے مسجد کے گرد سڑکوں پر نماز ادا کی- واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حرم ابراہیمی کے راستوں پر نمازیوں کی تلاشی لی اور انہیں تنگ کیا-