سینتالیس سو سے زائد فلسطینیوں کو زیر حراست رکھنے والی صہیونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی مہم جاری ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرقی علاقے کفر قدوم پر دھاوا بولا اور مختلف گھروں سے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج گھروں میں گھس کو توڑ پھوڑ کرتی رہی۔ اس دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی درجنوں گاڑیاں علی الصبح دو بجے علاقے میں گھسیں اور صہیونی اہلکاروں نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں کی بڑی تعداد شکاری کتوں کے ہمراہ علاقے میں گشت کرتے رہے۔ اس دوران فلسطینی راہ گیروں کو روک کر ان کی تلاشی بھی لی جاتی رہی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین