• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے چھاپے، عمر رسیدہ شہریوں سمیت 20 فلسطینی پابند سلاسل

جمعہ 15-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1014
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں کئی عمر رسیدہ فلسطینی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہودی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی شہری کی جیولری کی دکان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں دکان اور اس میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ صہیونی فوجیوں نے دکان کے مالک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے کریک ڈاؤن کے دوران 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتارکیے جانے والے فلسطینی قبلہ اوّل کے مرابطین میں شامل ہیں۔

بیت المقدس سے گرفتار کیے جانے والے شہریوں کی شناخت 70 سالہ الحاج مثقال القاق، 45 سالہ اکرم الشرفا، 70 سالہ سعید سمیر، 57 سالہ عمرسمرین، 67 سالہ ابو انس عرفہ، 60 سالہ توفیق غیث، 60 سالہ ابو محمد الجولانی اور 63 سالہ الحاج ربحی غوشہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھرالخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی کے دوران سابق اسیرن جمال العواودہ، احمد ابو ھشھش اور مصظفیٰ ابو اسماعیل صافی کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک مقامی فلسطینی جیولر الحاج غازی العجولی کو حراست میں لینے کے بعد اس کی دکان کو آگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق غرب اردن کےشمالی شہر نابلس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کے چھاپے، عمر رسیدہ شہریوں سمیت 20 فلسطینی پابند سلاسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.