• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل: فلسطینی خاتون اسیرہ کے مقدمہ کی سماعت 20 ویں مرتبہ موخر

جمعرات 27-11-2014
in فلسطین
0
plf 20thtimes
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی خاتون سماجی کارکن منیٰ حسین قعدان کے مقدمہ کی سماعت مسلسل 20 ویں مرتبہ ملتوی کردی ہے۔ دوسری جانب اسیرہ کے اہل خانہ نے صہیونی عدالت کے اس طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 43 سالہ منیٰ قعدان کا مقدمہ اسرائیل کی ’’سالم‘‘ نامی ایک فوجی عدالت میں جاری ہے۔ اسے کل بدھ کے روز بھی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر اس کے مقدمہ کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔ منٰی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کیے جانے کا یہ مسلسل 20 واقعہ ہے۔

درایں اثناء منٰی حسین قعدان کے اہل خانہ نے صہیونی عدالت کے طرز عمل کی شدید مذم کرتے ہوئے اسرائیلی پبلک پراسیکیوٹر کے’’ذہنی افلاس‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ اہل خانہ نے عدالت کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ صہیونی عدالت منٰی کو فوری طور پر رہا کرے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس منٰی قعدان کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک بار پھر ایک ماہ کے لیے جیل میں بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسیرہ منٰی قعدان ایک معروف فلسطینی سماجی کارکن ہیں۔ انہیں ماضی میں متعدد مرتبہ صہیونی جیلوں میں قید کیا جاتا رہا ہے۔ آخری مرتبہ ان کی گرفتاری 13 نومبر 2012ء کو عمل میں لائی گئی تھی۔ اسیرہ کے ایک بھائی طارق قعدان اور منگیتر ابراہیم اغباریہ بھی اسرائیل جیلوں میں قید ہیں۔ اغباریہ کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے جس میں ابھی وہ صرف ساڑھے تین برس ہی پورے کر پایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.