مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق یہ واقعہ جنین میں شہید برھان العبوشی گرلز پرائمری اسکول میں اس وقت پیش آیا جب طالبات تجربہ گاہ میں کلورین، التنر، کیز گیسوں اور پانی کے مختلف رنگوں کے مشاہدے کے لیے سائنسی تجربات کررہی تھیں۔ اس دوران اچانک گیس کے اخراج سے طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، کئی طالبات کو فورا متلی شروع ہوگئی جب کہ کئی بےہوش ہوئی ہیں۔
متاثرہ طالبات کو فوری طورپر ایمبولینس کی مدد سے جنین میں قائم شہید خلیل سلیمان سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں طالبات کے اہل خانہ، محکمہ تعلیم کے عہدیدار اور پولیس حکام کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی تھی۔
جنین میں شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ گیسوں کےاخراج سے متاثرہ بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ ڈبوں میں رکھے گئے کیمیائی مواد کے اچانک اخراج سے متاثر ہوئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
