الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ 35 پر گذشتہ شب ٹریفک کے حادثے میں کم سے کم 18 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت میں بیان کی جاتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ حادثہ ترقومیا گذرگاہ کے قریب بیت جبرین کے مقام پر پیش آیا۔فلسطینی شہری دفاع اور شعبہ حادثات وہنگامی امداد کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب ایک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں سوار تمام فراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حادثہ تین کاروں کے باہم ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اسرائیلی امدادی ادارے ڈیوڈ کریسنٹ کےمطابق مقامی وقت کے مطابق رات سات بجے شاہراہ 35 پر ایک فلسطینی گاڑی کے حادثے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد امدادی تنظیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا جنہوں نے ڈیڑھ درجن زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔