رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 17 فلسطینی مریض علاج معالجے میں لا پرواہی برتنےÂ کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بہ ظاہر ان فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے ’الرملہ‘ جیل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے مگر عملا انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’الرملہ ‘ اسپتال میں داخل فلسطینی مریضوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ ان میں سے بیشتر اسیر مریض معذور ہوچکے ہیں اور وہیل چیئر پر ہیں۔ انہیں دوسرے اسیران دیکھ بحال کرتے ہیں۔
ن مریض اسیران میں خالد شاویش، منصور موقدة، معتصم رداد، أيمن الكرد، يوسف نواجعة، أشرف أبو الهدى، ناهض الأقرع، صالح صالح، محمد أبو خضر، سامي أبو دياك، محمد غسان، عز الدين كرجات، إياد حريبات، ناصر الشاويش، محمد إحسان، خليل جبارين اورÂ بھو ک ہڑتالی اسیر عمران الخطيب شامل ہیں۔