مغربی کنارا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 فلسطینی شہریوں کی مغربی کنارے اور اردن کی سرحد کو ملانے سرحدی کراسنگ “الکرامہ” کے ذریعے سفر کی کوششÂ ناکام بنا دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں فلسطینی پولیس کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج نے 17 فلسطینیوں کو سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر مغربی کنارہ سے باہر سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔بیان کے مطابق الکرامہ کراسنگ مغربی کنارے سے اردن کے راستے بیرون ملک سفر کے لئے اکلوتا روٹ ہے۔ اس سے ایک سال کے دوران 37,000 فلسطینی سفر کے قابل ہوئے ہیں۔
