رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو 18سال قید اور 2 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کی جبل المکبر کالونی سے تعلق رکھنے ولے 17 سالہ محمد عرفات عبیدات کو اٹھارہ سال قید اور دو لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔عرفات عبیدات کو اسرائیلی فوج کے کچھ عرصہ قبل بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر دو صہیونی خواتین کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور اس الزام میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔