مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) Â Â Â اسرائیل کی ایک عدالت کی طرف سے زیرحراست ایک چودہ سالہ فلسطینی لڑکے کو 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت کی طرف سے بیت المقدس کے 17 سالہ موید بو میالہ کو Â چودہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ ابو میالہ پراسرائیلی فوج پر سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کا الزام کیا گیا ہے اور وہ اس الزام کے تحت مجدو جیل میں قید ہے۔خیال رہے کہ ابو میالہ پہلے بھی کئی ماہ تک اسرائیلی جیل میں قید رہ چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 12 دسمبر 2016ء کو بھی اسے حراست میں لے کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔