(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی اہلکار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم اس کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مغربی الخلیل میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 16 سالہ سوزان شحدہ غنیمات کو حراست میں لیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کریا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو شمالی الخلیل میں غوش عتصیون چوک میں ایک فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر سے کئی کم عمر فلسطینی بچیوں کو حراست میں لیا ہے اوران پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
