جنین ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کو 16 سال کے بعد اس کی سزا پوری ہونے پر رہا کردیا۔ اسیر اسامہ محمود بریکی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے بریکی نے بتایا کہ آخری وقت میں وہ صحرائے نقب کی جیل میں قید تھا۔ اس نے رہائی کے فوری بعد جیل میں اسرائیلی جلادوں کے تشدد سے عزیز عویسات نامی قیدی کی شہادت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور اسے صیہونی فوج کی ننگی جارحیت قرار دیا۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں اور عزیز عویسات کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کرائیں۔ محمود بریکی نے کہا کہ صیہونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قیدیوں کو نفسیاتی دباؤ میں لانے کے لیے انہیں کال کوٹھڑیوں میں تنہائی میں ڈال دیتی ہے۔ ماہ صیام میںÂ بھی کئی فلسطینی قید تنہائی کا شکار ہیں۔