مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "اونروا” کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کویت کی جانب سے پندرہ ملین ڈالر کی رقم کے عطیہ کی تصدیق کی ہےاور کہا ہے کہ یہ رقم مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں مہاجر کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان جنیوا میں حال ہی میں ہونے والی کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ اس میں سے کچھ رقم گذشتہ روز اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب منصور العتیبی کی نگرانی میں ادا کی گئی ہے۔
"اونروا” کے ہائی کمشنر پیر کرنپول کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے امدادی ادارے کو یہ رقم ایک ایسے وقت میں ادا کی گئی ہے جب فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ خطے میں جاری جنگوں کے باعث ڈونر ممالک کی جانب سے بروقت امداد فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم کویت کی جانب سے امدادی رقم کا اعلان موجودہ مالیاتی بحران میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ کویت نے سنہ 2013 ء میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 29 ملین ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس رقم میں سے 12 ملین ڈالر اسی سال جب کہ 14 ملین ڈالر کی رقم 2014 ء میں ادا کی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
