• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں قید 15 فلسطینی زندگی اور موت کی کشمکش میں

بدھ 14-01-2015
in فلسطین
0
plf 6-strugling
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ایک جیل میں قید پندرہ فلسطینی مختلف بیماریوں اور اسرائیل جیل حکام کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق حال ہی میں الرملہ جیل میں فلسطینی شہریوں نے اپنے اقارب سے ملاقات کی اور واپسی پر بتایا کہ پندرہ فلسطینیوں کی الرملہ جیل کی اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اسپتال میں داخل کیے جانے کے باوجود ان کی کسی قسم کی نگہداشت نہیں کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں وہ مسلسل موت وحیات کی کشمکش میں ہیں۔ بیمار قیدیوں میں سے بعض چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں اور انہیں وہیل چیئرز پر ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جاتا ہے۔

قیدیوں کے اقارب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں منتقل کیے گئے اسیروں کو سکون آور اور نیند کی گولیوں کے سوا کسی قسم کی دوا نہیں دی جاتی۔ صہیونی جیلروں کی مسلسل لاپرواہی کے نتیجے میں قیدیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ اگر انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو قیدیوں کی حالت زیادہ بگڑ سکتی ہے۔

الرملہ اسپتال میں قید فلسطینیوں کی حالت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ وہ چوبیس میں سے بائیس گھنٹے نیند کی گولیاں کھا کر بے ہوش رہنے لگے ہیں۔

22 سالہ اسیر جعفر عوض کو ایک انوکھا مرض لاحق ہے اور ڈاکٹر آج تک اس کی بیماری کی تشخیص بھی نہیں کر سکے ہیں۔ اسپتال میں کوئی ماہر ڈاکٹر قیدیوں کی دیکھ بحال کرتا ہی نہیں ہے۔ انہیں صرف اسپتال کا دیگر عملہ سکون آور گولیاں کھلانے کے سوا کچھ نہیں کرتا۔

عوض ایک ماہ قبل کئی روز تک بے ہوش رہا جس کے بعد اسے ’’اساف ہروفیہ‘‘ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہاں پر بھی اس کے مرض کی تشخیص نہیں کی گئی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.