الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے مسلسل پندرہ سال تک جیل میں قید رہنے والے فلسطینی کو گذشتہ روز رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 36 سالہ اسیر یوسف محمد جدیع النقایرہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے عرب الرماضین قصبے سے ہے۔رپورٹ کے مطابق النقائرہ کو اسرائیل کی جزیرہ نما النقب جیل سے رہا کرنے کے بعد الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اس کے استقبال کے لیے اسیر کے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
خیال رہے کہ یوسف النقائرہ کو اسرائیلی فوج نے سات جولائی 2003ء کوحراست میں لیا تھا۔ اس پر جنوبی فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق کا الزام عائد کیا تھا۔