الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل پندرہ سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 38 سالہ اسماعیل عبدالمغنی النتشہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل سے ہے۔ اس نے اپنی اسیری کا پورا عرصہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں گزارا۔النتشہ کو اسرائیلی فوج نے یکم مئی 2003ء کو الخلیل شہر میں اس کے گھر سے حراست میں لیا اور اس پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے فدائی بریگیڈ میں شامل ہونے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
اسیر اسماعیل النشتہ نے اپنی اسیری کو بھی کارآمد بنایا اور دوران حراست تاریخ میں گریجویشن کی اور قرآن پاک مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔