اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے دو سال قبل لیے گئے مادہ تولید کی رحم مادر میں مصنوعی طریقے سے منتقلی کے نتیجے میں اللہ نے انہیں اولاد نرینہ عطا کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر نبیل مسالمہ کا جیل میں نطفہ دو سال قبل لیا گیا تھا۔ نومولود کا نام "کریم” رکھا گیا ہے۔ نبیل اسرائیل جیل میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب تک وہ اپنی اسیری کے 15 سال مکمل کر چکے ہیں۔
ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی پہلے بھی ہیں۔ سولہ سالہ بیٹے کا نام "زید” اور بیٹی کا ’’بیروت‘‘ ہے۔ خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے کچھ عرصے سے اسیران کے مادہ تولید کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اس نوعیت کا تیسرا کامیاب تجربہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
