مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں قابض صہیونی بلدیہ کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو ان کی 15 دونم اراضی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے بیت المقدس کے شمالی شہر بیت حنینا میں العقبہ کالونی میں فلسطینی شہریوں کو 15 دونم اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔صہیونی حکام کی طرف سے العقبہ کالونی میں جس اراضی کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہاں پر فلسطینیوں کے مکانات پہلے ہی مسمار کیے جا چکے ہیں سے ملبہ ہٹانے کا حکم دیا ہے تاکہ وہاں پر اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام اسکول قائم کیا جاسکے۔
ایک مقامی شہری بدوان السلائمہ نے کہا کہ اسرائیلی بلدیہ کے عملے پر مشتمل ایک گروپ نے تعمیراتی ٹھیکیداروں کے ہمراہ جمعرات کو وادی العقبہ میں چھاپہ مارا اور فلسطینی شہریوں کو پندرہ دونم اراضی خالی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
السلائمہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے پندرہ دونم اراضی خالی کرانے کے اقدام کے لیے فوری طور پر 940 میٹر اراضی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی فلسطینی شہری کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ سنہ 2000ء کے بعد سے ان کی اراضی ہتھیانے کے لیے ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی حکام پہلے ان کے مکانات بھی مسمار کراچکی ہے۔