• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں دو بچوں سمیت 15 فلسطینی گرفتار کرلیے

ہفتہ 16-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1023
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیںِ۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور قصبے کا محاصرہ کرکے شہریوں کی قصبے سے باہر جانے پرپابندی عائد کردی۔ قصبے کی ناکہ بندی کے دوران گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی شہریوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے حوارہ قصبے کا محاصرہ کیا اور شہریوں کے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تلاشی کے دوران اکرم احمد دوابشہ، ان کے بیٹے محمد، عبدالفتااح سلاودہ، ان کے بیٹے محومد اور اشرف احمد نامی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حوارہ قصبے کی ناکہ بندی کے دوران اسرائیلی فوج نے قصبے کی بجلی بھی کاٹ دی تھی۔ نابلس کے قریوت قصبے میں تلاشی کے دوران مصطفیٰ اور عاصم مرداوی نامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر اسی شہر میں زعترہ فوجی چوکی سے دو فلسطینی شہریوں عدال عبدہ اور ادھم لبادہ کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

قلقیلیہ شہر کے عزون قصبے سے دو فلسطینی بچوں انس محمود طحل اور یوسف رشید اسماعیل رضوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ جنین، رام اللہ ، بیت لحم اور بیت المقدس شہروں میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے حراستی مراکز میں منتقل کردیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں دو بچوں سمیت 15 فلسطینی گرفتار کرلیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.