اسرائیلی جیل مجدو کی انتظامیہ نے معروف فلسطینی اسیرہ ھناء الشلبی سے یکجہتی میں بھوک ہڑتال کی پاداش میں فلسطینی اسیر کو قید تنہائی میں ڈال دیا، چالیس سالہ ادیب جمال گزشتہ چودہ روز سے خصوصی بیرک میں اسرائیلی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔
اسرائیلی جیل مجدو کی انتظامیہ نے مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر جس نے فلسطین کی خاتون اسیر رہنما ھناءالشلبی کے ساتھ بھوک ہڑتال کر رکھی تھی کو قید تنہائی میں منتقل کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ چالیس سالہ ادیب جمال کو گزشتہ چودہ روز سے مخصوص بیرک میں ہیں۔ انہیں یہ سزا بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی اسیرہ الشلبی کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنے کے جرم میں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ھناء الشلبی جو گزشتہ چوبیس روز سے کچھ کھائے بغیر صہیونی عقوبت خانوں میں سراپا احتجاج ہیں ان کے ساتھ اظہار یک جہتی میں مختلف اسرائیلی جیلوں میں اسیران اور شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

