• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی جیل سے فلسطینی شہری 14 سال کی طویل قید کے بعد رہا

جمعرات 31-12-2015
in فلسطین
0
Pales Released
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کو 14 سال کی طویل قید کے بعد رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے خالد العروج کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرقی قصبے تقوع سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالد العروج کی رہائی بدھ کے روز عمل میں لائی گئی۔ رہائی سے قبل انہیں جزیرہ نما النقب میں قائم ایک جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں سے اسے اسرائیلی فوج کی سخت سیکیورٹی میں الظاہریہ چیک پوسٹ پرلایا گیا۔ وہاں پر العروج کےاہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد جمع تھی۔

خالد العروج کا استقبال کرنے والوں نے اسے پھولوں کے ہار پہنائے صہیونی ریاست میں طویل قید کاٹنے کے بعد رہائی پرمبارک باد پیش کی۔ بعد ازاں انہیں ایک جلوس کی شکل میں تقوع قصبے میں لایا گیا۔ العروج کے گھر میں بھی جشن کا سماں تھا۔

خیال رہے کہ خالد العروج کو صہیونی فوج نے 2001 ء میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے تعلق کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت العروج کا ایک شیرخواربیٹا تھا جس کی عمر صرف چند ماہ تھی جو اب 14 سال کا ہوچکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی جیل سے فلسطینی شہری 14 سال کی طویل قید کے بعد رہا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.