مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق ستمبر 2018ء کے دوران قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی حکام نے نسل پرستانہ پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ستمبر میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 14 رہائشی مکانات مسمار کیے گئے جب کہ دسیوں مکانات کو خالی کرنے یے احکامات جاری کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ساتھ املاک پر قبضے، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران اسرائیلی حکومت نے غرب اردن اور بیت المقدس میں دسیوں مقامات صیہونی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر اور صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضے کی منظوری دی گئی۔
رپورٹ میں بیت المقدس کے نواحی علاقے”الخان الاحمر” کی مسماری اور اس میں بسنے والے فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنے کی ظالمانہ صیہونی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔