• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی،14 سالہ لڑکا گرفتار

جمعہ 05-12-2014
in فلسطین
0
plf 2wounded
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں عیساویہ کےمقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تلاشی کی کارروائی میں ایک چودہ سالہ لڑکے کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ مقامی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جمعہ کو علی الصباح عیسویہ میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب قابض فوجی اہلکاروں نے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے رد عمل میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی کارروائی کے دوران ایک 14 سالہ لڑکے بشار جبارین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں گذشتہ چند ہفتوں سے اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین مسلسل کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ پر یہودی حملوں کے بعد پرتشدد واقعات میں متعدد یہودی ہلاک اور کئی فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.