• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی پولیس کا بیت المقدس میں کریک ڈاؤن،14 فلسطینی حراست میں لےلیے

پیر 25-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1990
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی شہری ابو اشرف القدومی نے بتایا کہ پرانے بیت المقدس شہر میں القرمی کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کو گالم گلوچ شروع کی جس پر دونوں طرف سے تصادم ہوگیا۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

اسی اثناء میں اسرائیلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے یہودی آباد کاروں کو الگ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یہودی آباد کاروں کے ساتھ مل کر فلسطینی شہریوں کو سرعام تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور انہیں بندوقوں کے بٹ مارنے کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ اس دوران آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ قابض فوجیوں نے زخمیوں سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہاتھا پائی کےدوران اسرائیلی پولیس کا ایک اہلکار بھی زِخمی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں بڑی یہودی کالونیوں کے ساتھ اندرون شہر 70 چھوٹی چھوٹی یہودی کالونیاں بھی قائم کی گئی ہیں جن میں رہنے والے یہودی آباد کار فلسطینی شہریوں پرآئے روز حملے کرتے رہتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی پولیس کا بیت المقدس میں کریک ڈاؤن،14 فلسطینی حراست میں لےلیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.