رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجانیہ کے مقام پر ایک فلسطینی بچے کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے الجانیہ قصبے پر چھاپہ مارا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگÂ بھی کی جس کے نتیجے میں 13 سلہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے بچے کو بغیر کسی قصور اور جرم کے گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو رام اللہ کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر رام اللہ کے نواحی علاقے دیر نظام کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو منتشرکرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔