طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے متصل علاقے وادی اردن میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے مزید 13 مکانات مسمار کرڈالے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وادی اردن کے امور کے ذمہ دار معتز بشارات نے بتایا کہ صہیونی حکام نے منگل کے روز وادی کے کردلہ، خربہ الراس الاحمر اور الاغوار میں فلسطینیوں کے 13 گھروں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں بلڈوزروں کی مدد سے گرادیا۔بشارات نے بتایا کہ صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کے مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے باڑے، عارضی شیلٹرز اور دیگر املاک مسمار کردیں۔
معتز بشارات کاکہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری وادی سے فلسطینی آبادی کو جبرا بے دخل کرنے کی مذموم سازش ہے۔