غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے 13 سال تک مسلسل قید رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری محمد نصیر الشاوی کو رہا کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 37 سالہ الشاوی کا تعلق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے ہے۔رپورٹ کے مطابق الشاوی کو غرب اردن اور غزہ کی پٹی کےدرمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ بیت حانون سے رہا کیا گیا جہاں غزہ کی طرف ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔ بعد ازاں انہیں ایک جلوس کی شکل میں وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر وادی السقا کالونی میں ان کے گھر لایا گیا۔
نصیر الشناوی کی رہائی پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔