• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا بیت المقدس میں 12 کارخانے قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 28-12-2014
in فلسطین
0
plf 12factories
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی ”میشور ادومیم” صنعتی کالونی میں مزید 12 غیرقانونی یہودی کارخانوں کے قیام کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ کارخانے مقبوضہ بیت المقدس میں خان الاحمرکے مقام پر بنائے جائیں گے۔

اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ ’’کول ھعیر‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ایک کارخانے کا قیام ایک ہفتہ پیشتر عمل میں لایا گیا ہے سے ’’بیزک ٹکسٹائل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ مزید 12 کارخانوں کے جلد قیام پرکام جاری ہے۔ جلد ہی ان کا بھی افتتاح کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ پیشتر صہیونی حکومت نے بیت المقدس کے 1400 مربع میٹر رقبے پر ایک کارخانہ قائم کیا۔ یہ کپڑا تیار کرنے کی ایک بڑی فیکٹری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کارخانوں میں کھانے کی اشیاء، فرنیچر اور دیگر سامان تیارکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی دو یہودی کالونیوں ’’معالیہ ادومیم‘‘ اور میشور ادومیم مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے درمیان یہودی توسیع پسندی کے بڑے منصوبوں میں شامل ہیں۔ ان یہودی کالونیوں میں صہیونی حکومت نے پہلے بھی درجنوں کارخانے قائم کررکھے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.