(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11 اور 12 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے رام اللہ اور جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں 41 سالہ سمیر معالی کو 11 سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔30 سالہ سیف الدین فشافشہ کو 10 سال اور 29 سالہ ساید حماد کو 12 سال تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔ موخرالذکر دونوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ تینوں اسیران کو جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے رہائی کے لیے ان مختلف چیک پوسٹوں پر بھیجا گیا۔
