مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے القدس بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ المعازی سوسائٹی کی جبع کالونی میں فلسطینی شہریوں کے پانچ رہائشی مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں 28 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ مکانات ناجح، احمد ، راید اور فاطمہ نامی شہریوں کے ملکیت تھے۔ چار مکانات آل صرایعہ ، فہمیہ اور برکات خاندانوں کے ہیں۔
احمد ابو صرایعہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے نہ صرف ان کے رہائشی مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیے ہیں بلکہ مال مویشی رکھنے کے لیے بنائے گئے تین باڑے، دو باورچی خانے اور املاک بھی مسمار کی ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی پولیس اور فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا ہے۔