• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے 12 سالہ فلسطینی بچی کو قید اور جرمانے کی سزا

جمعہ 19-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0372
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست ایک بارہ سالہ فلسطینی بچی کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔دیما اسماعیل الواوی پرایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم عدالت میں پیش کی گئی الواوی کو اپنے حق میں بولنے یا وکیل کی مدد حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جس پرانسانی حقوق کی تنظیموں نے بچی کو دی گئی سزا کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیما الواوی کو گذشتہ روز اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے ساڑھے چار ماہ قید با مشقت اورآٹھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس موقع پر دیما الواوی بھی موجود تھی مگر اسے اپنے حق میں کوئی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں اسرائیل کے فوجی پراسیکیوٹر نے دیما کو ساڑھے چار ماہ قید اور 25 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کی سفارش کی تھی تاہم عدالت نے جرمانہ کی سزا کم کرکے آٹھ ہزار شیکل کی ہے۔

خیال رہے کہ دیما اسماعیل الواوی کو اسرائیلی فوج نے شمالی الخلیل کے حلحول قصبے سے 9 فروری کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد بچی کے ساتھ اس کے والدین اور اہل خانہ میں سے کسی کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے کم سن بچی کو اپنے دفاع کے لیے وکیل تک رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور یک طرفہ طورپر اس پر مقدمہ چلا کر اسے ساڑھے چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی عدالت سے 12 سالہ فلسطینی بچی کو قید اور جرمانے کی سزا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.