• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے ہاتھوں دھاتی گولیوں کے استعمال سے 12 فلسطینی بینائی سے محروم

منگل 14-07-2015
in فلسطین
0
plf 12-blind
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون کےدوران مسام دار سیاہ رنگ کی دھاتی گولیوں کے استعمال سے کم سے کم بارہ افراد اپنی آنکھوں اور بینائی کھو بیٹھے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم”سٹی زن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسام دار سیاہ گولیوں کے استعمال سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔ ان میں 7 بچے ہیں اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر 6 سال بتائی جاتی ہے۔ یہ بچہ بھی صہیونی فوج کی اندھی مسام دار گولی کا نشانہ بنا اور ایک آنکھ سے محروم ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں دھاتی گولیوں کا نشانہ بننے والا آخری فلسطینی 55 سالہ نافز دمیری ہے جس کا تعلق بیت المقدس کی راس خمیس کالونی سے ہے۔ وہ گذشتہ بدھ کو صہیونی درندہ صفت پولیس کی جانب سے داغی گئی گولی کا نشانہ بنا اور ایک آنکھ سے محروم ہو گیا۔ گولی لگنے سے اس کی ناک اور چہرہ بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے یہودی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فلسطینی شہری کی آنکھ کے ضائع ہونے کی تصدیق شعفاط کیمپ کے ایک مقامی دکاندار کی دکان پر لگے خفیہ کیمرے میں محفوظ ہونے والے مناظر سے کی۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر زہریلی آنسوگیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان پر مسام دار دھاتی گولیوں کا بھی اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجی قصدا فلسطینی شہریوں کے چہروں اور ان کی آنکھوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں بعض اوقات یہ گولیاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اور اکثر آنکھوں کے ضیاع کا موجب بنتی ہیں۔

خیال رہے کہ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جانب سے مسام دار دھاتی گولیوں کے استعمال کا انکشاف ایک سال قبل ہوا تھا، جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اس ممنوعہ اسلحے کے استعمال کی تحقیقات کرنے اور قابض فوج کو اس کے استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کی سیاہ مسام دار گولیاں استعمال کرتی رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی فلسطین میں مقامی فلسطینی آبادی کے حقوق کے لیے سرگرم "تنظیم” کی جانب سے اسرائیل کے ایڈووکیٹ جنرل یہودا فینچائن کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوج کے ہاتھوں مسام دار سیاہ رنگ کی ربڑ کی خطرناک گولیوں کے استعمال کی تحقیقات کرائیں۔

انسانی حقوق کی مندوب آن سوچیو کی جانب سے اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج  اور پولیس  فلسطینیوں کے خلاف مسام دار سیاہ ربڑ کی گولیاں استعمال کر رہی ہے۔ یہ گولیاں ‌وزن میں بھاری، زیادہ سخت اور لگنے میں نہایت خطرناک ہیں جن کے استعمال سے فلسطینیوں کی جانوں ‌کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مکتوب میں ‌کہا گیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں فلسطینیوں ‌پر اس نوعیت کے مہلک ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق کی خاتون مندوبہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں اور پولیس کی جانب سے ان گولیوں کا استعمال جولائی 2014ء کے بعد سے تواتر کے ساتھ اور اندھادھند طریقے سے جاری ہے اور اس کا نشانہ بیت المقدس کے شہری خاص طور پر بن رہے ہیں۔

مکتوب میں مسامدار سیاہ گولیوں‌ کے استعمال سے کئی فلسطینیوں کو آنے والے گہرے زخموں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک احتجاجی جلوس پر ان گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے دو کی حالت خطرے میں تھی۔ یہ گولیاں زیادہ تر فلسطینیوں‌ کے سروں میں ماری گئی تھیں اور کئی فلسطینیوں‌ کے چہروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.