عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی املاک کو مسمار کرنے کے لئے 11 مسماری نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
اسرائیلی روزنامے کے مطابق بیت المقدس کی بلدیہ نے یہ نوٹسز جاری کئے ہیں جن کا مقصد 11 فلسطینی املاک کی مسماری ہے جو کہ اسرائیلی حکام سے بغیر اجازت لئے تعمیر کی گئی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ املاک راس خمیس اور راس شہادہ میں دیوار فاصل کی فلسطینی سائیڈ پر موجود ہیں۔اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسماری کی مہم کو تیز کردیا ہے تاکہ یہاں کے باشندوں کو یہ مقدس شہر چھوڑنے پر مجبور کیا جائے تاکہ شہر کو یہودیانے کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوسکے۔
