• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل میں اسرائیلی فوج کے 10 ایام میں 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے

پیر 11-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1831
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ گذشتہ 10 ایام سے الخلیل شہر کے محاصرے کے دوران صہیونی فوج نے 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے بول کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل شہرمیں اسرائیلی فوج کے آپریشن میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے سہولت کا کردار اد کررہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری میں عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کا دست و بازو بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی کو الخلیل شہر میں ’’عتنائیل‘‘ کالونی میں فدائی حملے میں ایک یہودی کی ہلاکت کے بعد صہیونی فوج نے الخلیل کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ الخلیل کے محاصرے کے دوران شہر کی مرکزی شاہراہ (شاہراہ 60) کو ٹریفک کے لیے بند کریا۔ اس کے علاہ شہر میں داخلے کے 250 راستوں کو بند کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل کی سخت ناکہ بندی کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 70 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو عتنائیل نامی یہودی کالونی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے شہر کے اہم مقامات کا محاصرہ کرلیا تھا۔ دس روز گذرجانے کے باوجود محاصرہ جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالخلیل میں اسرائیلی فوج کے 10 ایام میں 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.